ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مندگوڈ میں6سال کی بچی کے ساتھ آبروریزی کی کوشش۔ ملزم گرفتار

مندگوڈ میں6سال کی بچی کے ساتھ آبروریزی کی کوشش۔ ملزم گرفتار

Tue, 09 Apr 2019 21:01:31    S.O. News Service

منڈگوڈ 9؍اپریل ( ایس او نیوز) منڈگوڈ تعلقہ کے اندور گرام میں ایک چھ سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کلّپا ایشوریّا پجاری نامی ایک شخص اس بچی کو پھسلاکر اپنے گھر لے گیا اور وہاں اس کی عصمت دری کی کوشش کی۔

یہ واقعہ اس وقت روشنی میں آیا جب بچی نے اپنی دادی کو یہ بات بتائی۔پھر بچی کے گھر والوں نے پولیس کے پاس ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی ۔سرکل انسپکٹر شیوانند چلوادی اور ان کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔بچی کا طبی معائنہ کیا گیا اور جس کے بعد ایسی ذلیل حرکت کرنے والے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی مانگ عوام نے کی ہے۔ 


Share: